تازہ ترین

سرکاری ملازمین جذبے سے کام کریں اور عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ جذبے سے کام کریں اور عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ حکومت نے پہلے بھی مسائل حل کئے ہیں اور آیندہ بھی ہر ممکن تعاون کریگی۔ وہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور میںImage may contain: 17 people, people standing پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سوات کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیرمحمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے نومنتحب کابینہ سے باضابطہ حلف لیا۔ نو منتحب کابینہ کے اراکین میں صدر خورشید ا حمد ، سنیئر نائب صدر ناصر علی، نائب صدر اول ہارون رشید، نائب صدر دوم اختر علی، جنرل سیکریٹری محمد ایاز فاروقی اور دیگر شامل ہیں۔ نومنتخب صدر خورشید احمد نے سپاس نامہ پیش کیا اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات خصوصاً پیرا میڈکس کیلئے دی گئی مراعات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت سماجی خدمت کا اہم ترین شعبہ ہے۔اس شعبے سے منسلک لوگوں کو عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنا چاہئے۔ پیرامیڈکس عوام کو خدمات کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کریں حکومت دستیاب وسائل کے مطابق ہر قسم کی مدد کریگی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔