تازہ ترین

ایس آر ایس پی بلا امتیاز عوامی خد مت پر یقین رکھتی ہے ۔ اور اسی وجہ سے لوگ اس پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں۔ارشاد مکرر

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) دروش کمیونٹی کی نمایندگی کرتے ہوئے معروف شخصیت ارشاد عالم مکرر ، کونسلر نورعجب خان اور صد برگ خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےImage may contain: 3 people, people sitting and indoor سرحد رورل سپورٹ پروگرام ( ایس آر ایس پی ) کے کردار کی تعریف کی ہے ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ دروش میں حکومت کی طرف سے فی الحال کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ۔ اور علاقے میں لوگوں کے مسائل حل کرنے اور علاقے کو ترقی سے ہمکنار کرنے والا واحد غیر سرکاری ادارہ ایس آر ایس پی ہے ۔ جو دن رات خدمات انجام دے رہا ہے ۔ لیکن بعض مفاد پرست عناصر بلیک ملنگ میں نہ آنے کی وجہ سے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اُتر آئے ہیں ۔ جن کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاImage may contain: one or more people, people sitting, beard and indoor کہ کچھ لوگ ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر لوگوں کو گمراہ کرنے لئے من گھڑت اور بے بنیاد افواہیں پھیلا کر ادارے کی دلچسپی کو کم کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔ ارشاد عالم نے کہا ۔ کہ حال ہی میں پی پی آر کے تحت دروش میں ہیلتھ ، ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر پر ایس آر ایس پی نے منصوبوں کا آغاز کیا ہے ۔ اور مقامی لوگوں کو امید ہے ۔ کہ پاکستان غربت مکاؤ فند کے ان منصوبوں سے علاقے کی غربت میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ کئی دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔ کیونکہ ایس آر ایس پی بلا امتیاز عوامی خد مت پر یقین رکھتی ہے ۔ Image may contain: 2 people, beardاور اسی وجہ سے لوگ اس پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے دروش کے مسائل حل کرنے کیلئے پی پی آر پراجیکٹ لانچ کرنے پر چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک کا شکریہ دا کیا ۔ اور ڈی پی ایم طارق احمد کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو سے سازشی عناصر کی با توں پر کان نہ دھرنے اور عوامی خدمت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔