تازہ ترین

جے۔ آئی۔ یوتھ چترال کے یونین کونسل سطح پر نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

چترال (نمائندہچترال ایکسپریس) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے برابر یوتھ فورس کسی دوسری سیاسی جماعت کے پاس نہیں ہے اور نوجوانوں کا نام استعمال کرنے والی سیاسی جماعتیں تو بہت ہیںImage may contain: 2 people, beard and indoor لیکن انہیں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع صرف اور صرف جماعت اسلامی دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال صوبے میں جماعت اسلامی یوتھ میں آٹھ لاکھ نوجوان چترال سے لے کر ڈی۔ آئی۔ خان تک اپنے آپ کو ممبرکے طور پر رجسٹر ڈ کرادئیے جوکہ اس جماعت کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہفتے کے روز چترال میں جے۔ آئی۔ یوتھ کے یونین کونسل سطح پر نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئےImage may contain: 5 people, people standing انہوں نے کہاکہ اس ملک کی آبادی کا 64فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمرتیس سال سے کم ہے اور اسی حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جماعت اسلامی نے اس بیش قیمت اثاثے کو قومی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کا تہیہ کرتے ہوئے یوتھ کے لئے ایک جامع حکمت عملی اور پروگرام ترتیب دیا اور جے ۔آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر ان کو اکھٹاکردیا اور نوجوانون سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام لینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ عبدالواسع کا کہنا تھاکہ جے۔آئی یوتھ کے حالیہ یونین کونسل سطح کے انتخابات کے نتیجے میں دس ہزار افراد منتخب ہوچکے ہیں اور یہ تعداد 54ہزار تک جاپہنچے گی اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونین کونسل لیول پر انتخابات کراکر نوجوان طبقے کو لیڈر شپ کی تربیت دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس سے قبل ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہImage may contain: 1 person, beard قوم کو نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لانا جماعت اسلامی کا ایک کارنامہ ہے ۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مستقبل قریب میں ملک کی حکمرانی اور قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں آنے والی ہے جس کے لئے انہیں بھرپور تیاری کرنی ہے جبکہ موقع جماعت اسلامی نے جے۔یوتھ انٹرا الیکشن کی صورت میں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان ہی اسلامی انقلاب کے نقیب ہیں اورتاریخ گواہ ہے کہ اسلام کی اشاعت کاکام اللہ تبارک وتعالیٰ نے نوجوانوں سے ہی لیا ہے اور حضرت علی کرم اللہ وجہ سے لے کر محمد بن قاسم تک ہمارے سامنے روشن مثال موجود ہیں۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمدImage may contain: 4 people, people standing, beard and hat اور اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اور جے۔ آئی یوتھ ضلع چترال کے صدر وجیہ الدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں اورتوانائیوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے نومنتخب قیادت پر زور دیا کہ قرآن وسنت سے روشنی حاصل کرتے ہوئے اپنے لئے مستقبل کا راستہ تلاش کریں تاکہ وہ بھٹکنے سے بچ سکیںImage may contain: 3 people, people sitting اور جماعت اسلامی ہی انہیں یہ مواقع کرنے کا واحد ذریعہ اور پلیٹ فارم ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے دس مختلف یونین کونسلوں چترال ون، چترال ٹو، ،کوہ، ایون، دروش ون، دروش ٹو، شیشی کوہ اور عشریت سے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى