تازہ ترین

پی ٹی آئی کا رکنان کی میٹنگ شہزادہ سکندر الملک اور دیگر شخصیات کا پارٹی میں شمو لیت کے حوالے پروگرام تر تیب دینے کے لیے کمیٹی تشکیل

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس )پاکستان تحریک انصاف چترال کے کارکنان کا ایک اہم میٹنگ زرگراندہ چترال میں منعقد ہو ا جس میں ناظمین وی سی ناظمین کونسلر زاورپارٹی کارکنا ن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پارٹی کوImage may contain: 2 people, people sitting, table, living room, basketball court, child and indoor چترال میں مزید مضبوط قوت بنانے کے حوا لے سے غور فکر ہوئی اورپارٹی کا رکنا ن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چترال میں ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے ضلع چترال کے 24یو نین کونسلوں سے بڑی تعداد میں بااثر اور اہم شخصیات پارٹی میں شمو لیت اختیار کر نا چاہتے ہیں اس حوا لے سے شمو لیتی پروگرام ترتیب دینے کے لیے اجلاس کے شرکاء میں مشاورت ہو ئی جس کے بعد عوا می رابطے کے لیے کار کنا ن پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئیImage may contain: 26 people, people standing کمیٹی بہت جلد ارکان سے مشاورت کر کے شمو لیتی پروگرام ترتیب دیں گے ۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کارکنان ان تمام شخصیات سے ملاقات کریں گے جو پی ٹی آئی کے منشور سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں اجلاس کے بعد پارٹی کار کنان کاایک وفد چترال کی معروف شخصیت شہزادہ سکندالملک سے ملاقات کی ،ملاقات میں شہزادہ سکندر الملک کا کہنا تھا کہ میں پا کستان تحریک انصاف کے منشور اور صو بائی حکومت کی شاندار کار کردگی دیکھتے ہوئے آپ کار کنا ن کی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں اور بہت جلد پریس کانفرنس کے زریعے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کروں گا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔