تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی طرف سے پی ایس ایل ٹو میں پشاور زلمی کی کارگردگی کو زبردست خراج تحسین۔ٹیم کے لئے دو کروڑ روپے کا اعلان

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس ایل ٹو میں پشاور زلمی کی کارگردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹو فائنل میں جس ٹیم سپرٹ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ شب پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی سے ٹیلی فون پر فائنل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور زلمی کو پشاور آنے کی دعوت دی اور کہا کہ پشاور آمد پر انہیں زبردست استقبالیہ دیا جائے گا ۔ پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے و زیر اعلیٰ کی دعوت قبول کی۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور زلمی کی ٹیم کے لئے دو (2) کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔