تازہ ترین

جائز کام کیلئے ممبران کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ ضلع کے تمام ممبران کا دل سے عزت کرتا ہوں ۔ڈی سی چترال کا ضلع کونسل اجلاس سے خطاب

چترال ( محکم الدین) ڈپٹی کمشنر شہاب حامد یوسفزئی نے چترال میں اپنی تعیناتی کے بعد ضلع کونسل چترال کے اجلاس میں شرکت کرکے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ باہمی اتحاد و روابط کے بغیر حکومتیں چل سکتی ہیں اور نہ عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔Image may contain: 3 people, people sitting and indoor اس لئے میں اپنے آپ کو ضلع کونسل کا حصہ سمجھتا ہوں اور آپ میرے حصے ہیں ۔ اداروں پر مثبت تنقید ہونی چاہیے ۔ جس میں اصلاح احوال کے ذریعے عوام کی بھلائی مقصود ہو ۔ غیر ضروری اور بلاوجہ تنقید کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ میں یہ وثوق سے کہہ سکتا ہوں ، کہ کوئی بھی فرد سیاست سے خالی نہیں ہے ۔ لیکن عوام کی خدمت سب سے بڑی سیاست ہے ۔ انہوں نے کہا ۔Image may contain: 4 people, people sitting and indoor کہ ضلع کونسل چترال انتہائی سنجیدہ عوامی نمایندہ ادارہ ہے ۔ جس میں عوامی کے بہبود ، علاقے کی تعمیر و ترقی کے امور سوچ اور غور کیا جاتا ہے ۔ ایسے معزز ایوان میں اپنی حاضری کو اعزاز سمجھتا ہوں ۔ اور میں جہاں تک بھی ہو سکا اجلاس میں حاضری کی کوشش کروں گا ۔ اور اپنے دوسرے اداروں کو بھی میں ہدایات دیتا ہوں کہ وہ بھی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سابقہ دور میں ضلع کونسل اور ڈپٹی کمشنر کے مابین کوئی بہتر تعلقات نہیں تھے ۔ اب انشاء اللہ تعلقات مضبوط ہوں گے ۔ اور ہم باہم مل کر چترال کی ترقی کیلئے کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جائز کام کیلئے ممبران کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ اور ضلع کے تمام ممبران کی میں دل سے عزت کرتا ہوں ۔ قبل ازین جب ڈپٹی کمشنر ضلع کونسل اجلاس کے دوران آئے ۔ توضلع ناظم اور دیگر ممبران نے اُنہیں خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شیشی کوہ شیر محمد اور محمد حسین ،اقلیتی ممبر نابیگ ایڈوکیٹ ، مولانا محمود الحسن نے ڈپٹی کمشنر کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے ۔ کنوئنیر ضلع کونسل چترال مولانا عبدالشکور نے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے نیک جذبات کو باہمی روابط کے استحکام کیلئے خوش آیند قرار دیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔