تازہ ترین

گورنمنٹ دارالعلوم چترال واقع شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) 6مارچ بروز پیر گورنمنٹ دارالعلوم واقع شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ Image may contain: 5 people, people sitting and hatمحفل کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ امام شاہی مسجد قاری شبیر احمد نقشبندی صدر محفل تھے۔ اس کے علاوہ خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکا خیل، نائب صدر دارالعلوم مولانا حبیب اللہ، و دیگر اساتذہ کرام کے علاوہ قرب و جوار سے آنے والوں مہمانوں نے شرکت کی۔ Image may contain: 3 people, indoorاسٹیج کی ذمہ داری مفتی شریف اللہ کو سونپی گئی تھی۔ حافظ صہیب احمد نے قرآن کی تکمیل کردی اور آخری سبق شرکاء محفل کی موجودگی میں استاد کو سنایا۔ اس کے علاوہ جامعہ کے نائب صدر مولانا حبیب اللہ نے قرآن کی فضیلت اور آداب کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن مجید کو امت مسلمہ کی بقاء اور نجات کا واحد ذریعہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ انسان کا اصل مقصد زندگیImage may contain: one or more people and indoor او ر اس کے دنیا میں آنے اور دنیا میں رہنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ ہر حال میں اللہ جل شانہ کی اطاعت کریں۔ او ر انہوں نے طلباء معہ عوام کو نصیحت کی کہ قرآن پاک اور سنت نبویﷺ کے مطابق اپنے زندگی گزاریں،Image may contain: 6 people, people standing قرآن پاک کے معانی و مطالب سمجھیں اور اس پر غور و تدبر کریں۔ یہی دونوں جہانوں کی فلاح ہے۔ اور آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى