تازہ ترین

ایس آر ایس پی کی طرف سے گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ میں ڈی فیوز سیٹ کی تنصیب، عنقریب اہلیانِ ٹاؤن بلاتعطل بجلی کے فوائد سے مستفید ہوں گے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)حالیہ دنوں میں چترال ٹاؤن کو بجلی کی فراہمی کے لئے جاری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ Image may contain: mountain, sky, cloud and outdoorاِس سلسلے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب چترال ٹاؤن کے لئے ایس آر ایس پی کے تعمیر کردہ 2 میگاواٹ بجلی گھر سے بجلی انتہائی کھٹن مراحل سے گزرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ پہنچائی گئی اور ٹاؤن کے مختلف دیہات میں مرحلہ وار لوڈ ٹیسٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اسی دوران گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ اور مین سپلائی لائن میں مختلف نوعیت کے کچھ مسائل کی نشاندہی بھی ہو گئی تھی جنہیں ایس آر ایس پی ہی کے تعاون سے Image may contain: mountain, sky, outdoor and natureفوری طورپر درست کرنے کا کام جاری ہے۔ موصول شدہ اطلاعات کے مطابق ادارے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعودالملک نے گرڈ اسٹیشن کا دورہ کر کے ایس آر ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ بجلی کی کامیاب انضمام کے لئے فوری طور پر ہدایات جاری کئے تھے ، جس کے نتیجے میں انتہائی قلیل مدت میں گرڈ اسٹیشن میں ڈی فیوز سیٹ آج کامیابی سے نصب کردیا گیاہے جس کی عدم موجودگیImage may contain: mountain, sky, outdoor and nature میں عملے کو جانی نقصان کا خطرہ درپیش تھا۔ چترال ٹاؤن کے لئے 2میگاواٹ بجلی کی بہتر ترسیل کے لئے ایس آر ایس پی کی طرف سے مزید اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور شنیدیہ ہے کہ عنقریب اہلیانِ ٹاؤن بلاتعطل بجلی کے فوائد سے مستفید ہوں گے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔