دعوت عزیمت ضلع چترال کو خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرنے پر ضلعی ناظم،نائب ناظم اور مولانا محمود الحسن کا شکریہ۔جاوید اقبال صدر دعوت و عزیمت

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جاوید اقبال صدر دعوت و عزیمت ضلع چترال اورشبیر احمد نائب صدر دعوت و عزیمت ضلع چترال نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ مورخہ 8مارچ2017عالمی یومِ خواتین کے دن ضلع کونسل چترال میں دعوت عزیمت ضلع چترال کو خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے پر جو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے اس کے لئے ہم دسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ ، دسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور اور قرار داد کے محرک مولانا محمود الحسن اور تمام ممبران ضلع کونسل کو سلام پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ضلع کونسل نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اُترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انشاء اللہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔اُنہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی ہماری رہنمائی اور سرپرستی کرتے رہیں گے۔ اور اپنی بہترین تجاویز سے ہمیں مستفید کرتے رہیں گے۔ان قومی نمائندوں کی قومی عزت و وقار کے لئے بہترین سوچ کو دیکھتے ہوئے نہ صرف ہمیں دلی مسرت ہوئی بلکہ ہمارا حوصلہ بھی بہت بلند ہوا، اور اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی نا صرف چترال کی تعمیر و ترقی بلکہ عزت و ناموس ، روایات کی تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔