تازہ ترین

غورکینی،نخوٹیک چیوڈوک کو مشکل وقت میں پانی مہیا کرنے پر ڈی پی او کا شکریہ۔نائب ویلیج ناظم بلچ نادر خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) نائب ناظم ویلج بلچ نادر خان نے ایک اخباری بیان کے ذریعے ڈسٹر کٹ پولیس افیسر سیدعلی اکبر شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ مہینے کے شدید برف باری کے بعد غورکینی اورنخوٹیک چوڈوک کے علاقوں میں پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی جس کے وجہ سے علاقے کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔جس کے لئے ڈی پی او چترال سے درخواست کی گئی کہ علاقے کو پانی کی سپلائی کی جائے تو اُنہوں نے پولیس موبائل واٹر ٹینک کے ذریعے علاقے کو کئی دنوں تک پانی کی سپلائی کی جو کہ ضلع چترال میں صوبائی حکومت کی طرف سے یہ پہلا ادارہ ہے جس نے مکمل تعاون کرکے غریبوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔اُنہوں نے اہلیان علاقہ کے طر ف سے ڈی پی او اور اُن کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔