ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے ضلعی حکومت کو تمام منصوبوں میں شامل رکھا جائے جس کی جڑیں براہ راست عوام سے پیوستہ ہیں ضلعی ناظم مغفرت شاہ کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (چترال ایکسپریس)پائیدار ترقی کے اہداف (سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولزSDGs )کے سلسلے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے زیر انتظام ملک بھر کے ضلع ناظمین اور بلدیاتی اداروں کے سربراہاں کی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہاکہ تیزی سے ترقی پذیر دنیا میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ناگزیر ہوگئی ہے اور تمام ترقی یافتہ ممالک میں حقیقی معنوں میں اختیارات گراس روٹ لیول پر منتخب نمائندوں کے پاس ترقی کے تمام شعبوں کے انتظام وانصرام ہیں۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں منعقدہ اس اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال نےImage may contain: one or more people and people standing مزید کہاکہ اس سے قبل میلینیم ڈیویلپمنٹ گولز (ایم ڈی جیز) کے حصول میں ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ اس میں گراس روٹ کی قیادت کو شامل نہیں کیا گیا اور مرکزیت کا راستہ اپنایا گیا اور اس ناکامی سے سبق لیتے ہوئے اب ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے ضلعی حکومت کو تمام منصوبوں میں شامل رکھا جائے جس کی جڑیں براہ راست عوام سے پیوستہ ہیں ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ضلع ناظم کے خیالات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ایس ڈی جیز کے حصول میں ہم ایسے سنجیدہ اور قابل عمل مشوروں اور تجاویز پر ضرور عمل کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی ترقی میں وفاقی حکومت نہایت سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے جلد ہی ایک اجلاس کیا جائے گاتاکہ اس عمل میں شریک کیا جاسکے۔ بعدازاں ضلع ناظم احسن اقبال کو چترال دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرلی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔