
تازہ ترین
توہین آمیز مواد کی اشاعت،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سوشل میڈیا پر مکمل پاپندی کا عندیہ دے دیا
| سوشل میڈیااورانٹرنیٹ پر توہین آمیزمواد کوبلاک کردیا جائے گا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سوشل میڈیا پر مکمل پاپندی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیااورانٹرنیٹ پرموجود توہین آمیزمواد کوبلاک کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی ۔وزیرداخلہ چوھدری نثارعلی خان کی زیرصدارت اجلاس میں سوشل میڈیاپرگستاخانہ مواد کوبلاک کرنے سے متعلق امورپرغور کیا گیا۔ چوھدری نثار نے کہا کہ اگر سوشل ویب سائٹ نےگستانہ مواد نہ ہٹایاتوانہیں بلاک کردیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاپرتوہین آمیزمواد کے ذریعے پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مقدس ہستیوں کیخلاف گستاخانہ مواد سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے جارہے ہیں ۔ |
