تازہ ترین

ضلع چترال میں پی پی پی کی تنظیم سازی کرتے وقت مخلص اورفعال ورکروں کو شامل کیا جائے …..نظار ولی شاہ

دبئی ( چترال ایکسپریس)راہنما پاکستان پیپلز پارٹی چترال نظار ولی شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو صوبائی صدر ہمایوں خان ،ایم پی اے سردار حسین ،ایم پی اے سلیم خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع چترال میں پی پی پی کی تنظیم سازی کرتے وقت پارٹی کے فعال ،مخلص اورنوجوان ورکروں کو شامل کیا جائے کیونکہ بدقسمتی سے تنظیم میں ایسے لوگ شامل ہوتے ہیں کہ جن کا عوام کے ساتھ یا ورکروں کے ساتھ کوئی رابطہ ہی نہیں ہوتا ۔وہ صرف اپنے مفاد کے لئے عہدہ لینے کے چکر میں ہوتے ہیں ۔ اپنے حلقے میں کونسلر کے اہل نہیں ہوتے لیکن پارٹی عہدے کو اپنا حق سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے ۔ اس دور میں مخالف پارٹی کے ساتھ مقابلہ آسان نہیں کیونکہ اب ہم ایک گلوبل ویلج میں رہتے ہیں جہاں چھوٹا سا واقعہ بھی منٹوں میں پوری دنیا تک پھیل جاتا ہے ۔ ایسے میں پارٹی کے منشور کو لوگوں تک پہنچانے اورپارٹی کے دفاع کے لئے کام کرنے والے لوگوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ تنظیم سازی کرتے وقت امیدوار کے سوشل اکاؤنٹ چیک کیا جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ اس امیدوار نے پارٹی کے لئے کتنا کام کیا ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔