تازہ ترین

صو بائی حکومت اور عدالت عظمی بائی پاس روڈ پر حادثات کا سخت کا سختی سے نوٹس لے۔نواب جان یوتھ کونسلر ٹاؤن چترال

چترال(نمائند ہ چترال ایکسپریس)نواب جان یوتھ کونسلر ٹاؤن چترال نے ایک اکباری بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چند دنوں میں موٹر سائیکل کے ٹکر سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، یہ واقعات آئے روز بڑھتے جارہے ہیں۔ بائی پاس روڈ ضرور بن چکا ہے لیکن اس روڈ سے منسلک سہولیات اب تک پائے تکمیل تک نہیں پہنچے ہیں۔ اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ یہ واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟ اور ان واقعات کا ذمہ دارکون ہے؟ ہمارے لیڈرز ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سرکاری محکمے یا پھر ہماری پوری کمیونیٹی؟۔لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ کوئی اپنے ذمہ داری قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے پر زور اپیل کیا کہ ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں ۔اُنہوں عدالت عظمی سے بھی اپیل کیا کہ وہ ان واقعات کا جلدی سے نوٹس لے کر کاروائی کریں۔ تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔