تازہ ترین

موسم بہار کے آغاز پر پی آر سی ایس کی طرف سے چترال میں شجرکاری مہم کا آغاز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)موسم بہار کے آغاز پر پی آر سی ایس نے چترال میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ہلال احمر چترال نے محکمہ جنگلات چترال کے تعاون سے یوسی چرون اور موڑکہو میں48ہزارپودے عوام میں تقسیم کیے۔ان دو یوسیز میں جنگلات کی کمی اور بعض علاقوں میں جنگلات کی عدم موجودگی کی وجہ سے 2015میں سیلاب نے کافی تباہی مچائی تھی۔اس سال قدرتی آفات کی اثارت کو کم کرنے کے لئے پی آرسی ایس نے جرمن ریڈکراس کے مالی تعاون سے یوسی چرون اور موڑکہو کے سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں کے بحالی کے لئے نیا پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔اسی پراجیکٹ کے آغاز میں پی آر سی ایس چترال اور محکمہ جنگلات چترال نے مشترکہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور 48ہزارپودے ریشن ،چرون اویر،موژگول ،وریجون اور سہت میں لوگوں میں تقسیم کیے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔