تازہ ترین

اہلیان یوسی ون کی طرف سے خورکشاندہ پل کے لئے5کروڑروپے کی منظوری پر ایم پی اے فوزیہ بی بی کا شکریہ۔شاہد احمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)شاہد آحمد سابق کوارڈنیٹر پاکستاں تحریک انصاف چترال نے ایک اخباری بیان میں ایم پی اے فوزیہ بی بی اور پاکستاں تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کو پاکستان تحریک انصاف یو-سی 1 کے ورکروں اور عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یو-سی1 چترال کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے مولین گول خورکشاندہ کے پل کے لےئے تقریبا 5کڑوڑ کی منظوری کراکر عوام کا دل جیت لیا اور پاکستاں تحریک انصاف کے ورکروں کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اسطرح کا کل چترال میں 18پراجیکٹس ہیں جن میں 9پل اور9سڑکیں شامل ہیں جو سب پاکستاں تحریک انصاف چترال ہی کے پراجیکٹہیں۔ جنکا ٹینڈر ہو چکا ہے عنقریب ان پر کام بھی شروع ہوجائے گا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔