
تازہ ترین
چترال لائرز فورم پشاورنے ہائی کورٹ بار الیکشن کیلئے امید وار لانے کا اعلان کردیا
پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال لائرز فورم پشاور کا اجلاس مورخہ11مارچ 2017 کوپشاور ہائی کورٹ میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے چترال لائرز فورم پشاور کے صدر ممتاز قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن ایڈوکیٹ،نائب صدر مطیع الرحمن ایڈوکیٹ،جائنٹ سیکرٹری ظفرالحق،سرپرست اعلی ذار علی خان ایڈوکیٹ اور چیئر مین سینئر ایڈوکیٹ ملائم ذادہ نے خطاب کیا ۔انھوں نے کہا کہ چترال لائرز فورم کا قیام 2007میں عمل میں لایا گیا تھا۔اور چترال لائرز فورم پشاور بحالی عدلیہ کی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا تھا جس پر فورم کو فخر حاصل ہے۔اس وقت سے اب تک فورم بار اور بنچ کی بالادستی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور اب باقاعدہ طور پر چترال لائرز فورم ہائی کورٹ بار الیکشن 2017،2018کیلئے پہلی بار نامور قانون دان عماد الدین ایڈوکیٹ کو متفقہ طور پر اپنا امید وار نامزد کر دیا ہے جو چترال لائرز فورم کی جانب سے الیکشن لڑے گا۔اس سے پہلے2011کے الیکشن میں چترال لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار پشاور کے ایگزیکٹو ممبر رہ چکے ہیں۔اجلاس میں جونیئر وکلاء( جو حال ہی میں لائسنس لے چکے ہیں ) کو مبارک باد پیش کیا گیا اور امید کا اظہار کیا گیا کہ نوجوان وکلاء فورم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ اجلاس سے دروش چترال بار کے نائب صدر اسحاق الدین ایڈوکیٹ نے ٹیلی فونک خطاب کیا اور اپنے بار کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔اجلاس دعا خیر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
