حکومت نے صنعتکاری کے فروغ کے لئے روایات سے ہٹ کر عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صنعتکاری کے فروغ کے لئے روایات سے ہٹ کر عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ روز گار کے وسیع مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ ایکسپورٹ میں مشکلات کے مسئلے کو وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔ اپریل میں بیجنگ کے روڈ شو میں منرل بلاکس کی یکسپلوریشن کے منصوبوں کو بھی سرمایہ کاری کے لئے پیش کریں گے۔ انہوں نے رشکئی میں جیو منرل پروسیسنگ زون، بونیر ماربل سٹی، انڈسٹریل پارک کے قیام اور با اختیار مائنز اینڈ منرل کمپنی بنانے کا اعلان کیا ہے۔کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کے لئے زمین کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائینگے ۔ معدنیات کے شعبے میں لیزنگ کا شفاف عمل یقینی بنایا گیا ہے Image may contain: 3 people, people sitting, people standing, crowd and indoorجس پر سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کیا ہے ۔منرل ٹسٹنگ لیبارٹری کی اپگریڈیشن اور منرل پارک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سی پیک پورے ملک کیلئے گیم چینجر ہے لیکن سی پیک کے تناظر میں صوبے کیلئے علیحدہ سی پیک ابھر رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صنعتوں کے قیام اور سرمایہ کاری کے لئے صنعتکاروں ، سرمایہ کاروں اور تاجروں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔وہ پشاور کے مقامی ہوٹل میں 17ویں جیمز اینڈ منرل شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤ، ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی ، وزیر اعلیٰ کے مشیر اکبر ایوب، ایم پی اے فضل شکور، سیکرٹری معدنیات سید ظہیر السلام،قونصل جنرل ایران، پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ازمک کے اعلیٰ حکام اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے جمز اینڈ منرل شو ہر چھ مہینے کے بعد منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل کو معاشی استحکام کی بنیاد بنانا صوبائی حکومت کی قومی ترقی کیلئے پالیسی کا لازمی حصہ ہے ۔Image may contain: 17 people, people standing and beardخیبرپختونخوا میں قدرت کے بیش بہا قدرتی خزانے سے ماضی میں استفادہ نہیں کیا گیا۔بے شمار معدنز اور دیگر خام مواد صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔ہم صوبے میں قدرتی وسائل کی برتری کو معاشی استحکام کی بنیاد بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کر چکے ہیں ۔ پہلی بار صوبائی صنعتی پالیسی اور صوبائی معدنی پالیسی تشکیل دی گئی ہے ۔ان پالیسیوں کے تحت صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے پر کشش مراعات دی جارہی ہیں۔خیبرپختونخوا منرل ایکٹ 2016 بھی بن چکا ہے۔صوبہ بھر میں معدنی ذخائر کا جیو کیمیکل سروے جاری ہے۔ کوئلہ کی ماڈل کان کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ منرل ٹیسٹنگ لیبارٹری کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ صوبے بھر میں کوئلہ کے ذخائر کی تلاش جاری ہے۔ منرل پارک قائم کیا جا رہا ہے جو ہماری حکومت کی ترقی دوست پالیسیوں کا عکاس ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیجنگ میں موجوزہ روڈ شو آئیندہ ماہ اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ روڈ شو میں مارکیٹ کرنے کیلئے ہر محکمے میں منصوبے تیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی حکومت تبدیلی کے یک نکاتی ایجنڈے کے تحت جب اقتدار میں آئی تو اُسے بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا ۔ہماری اتحادی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں نظام کی تبدیلی کیلئے اپنے اہداف کے حصول کیلئے عزم دکھایا جس کا فرق واضح نظر آئے گا۔ہماری حکومت نے شروع دن سے عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی ، اداروں کی تعمیر نو و بحالی ، امن کے قیام ، صوبائی حقوق کے تحفظ ، معاشی استحکام ، صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ اور عوام کے حکومت پر اعتماد کی بحالی پر کام شروع کیا۔صوبے میں بہترین طرز حکمرانی کے لئے ریکارڈ قانون سازی کی گئی۔جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔سو سے زائد قوانین پاس کئے جا چکے ہیں جبکہ 150 کے قریب ترامیم تکمیل کے مراحل میں ہیں۔صوبائی حکومت تعلیم کو ترقی اور نئے پاکستان کی بنیاد سمجھتی ہے ۔ حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں ہی تعلیم پر مجموعی اخراجات میں 30 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا ۔ شعبہ صحت میں عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لئے بھی متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کے تحت مکمل خودمختاری دی گئی ہے ۔ ہمارے اقدام سے ادروں نے عوامی خواہشات کے عین مطابق ڈیلیور کرنا شروع کر دیا ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔