عنقریب چترال پہنچ کر پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے بہت بڑا کنونشن بلاؤنگا۔سابق صدرپی ایس ایف،پی وائی او نیاز احمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے FSF,PYOکے سابق صدر اور سابق نائب صدر نیاز احمد نے اپنے ایک اخباری میں کہا ہے کہ میں عنقریب چترال پہنچ کر پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے بہت بڑا کنونشن بلاؤنگا۔جس میں پارٹی کے اکابرین،نوجوانوں اور ناراض کارکنوں کو مدعو کیا جائے گا۔کنونشن میں پارٹی کو مظبوط بنانے کے لئے کارکنوں سے صلح مشورہ کیا جائے گا اور آپس کے اختلافات کا دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پارٹی ہائی کمان کے فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔ جس کو وہ ٹکٹ دے گا اس کی حمایت کی جائے گی ۔ گروپ بندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔یہ کنونشن کسی گروپ یا شخص کی حمایت یا مخالفت میں نہیں ہوگا۔بلکہ یہ کنونشن پارٹی کے بہتر مفاد میں ہوگا۔کنونشن کا انعقاد دوستوں سے مشورے کے بعد مقام کا تعین کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔