تازہ ترین

بعض اداروں کے پاس مشینری اور وسائل ہونے کے باوجود ایمرجنسی کے دوران اُن کی کارکردگی صفر ہے ۔تحصیل ناظم محمد الیاس

چترال ( محکم الدین ) تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس نے کہا ہے ۔ کہ بعض اداروں کے پاس مشینری اور وسائل ہونے کے باوجود ایمرجنسی کے دوران اُن کی کارکردگی صفر ہے ۔ جبکہ اُن کے مقابلے میں ٹی ایم اے بے سرو سامانی کے باوجود قابل تعریف خدمات انجام دی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز تحصیل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ، کہ سی اینڈ ڈبلیو ، پبلک ہیلتھ اور واپڈا کی کارکردی سب پر عیاں ہے ۔ اور انہوں نے چترال میں برفباری کے دوران روایتی سستی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ ادارے اگر اسی طرح سستی اور غفلت کا مظاہرہ کریں گے ۔ تو عوام کے تعاون سے اُنہیں تالا لگانا پڑے گا ۔ تحصیل ناظم نے کہا ۔ کہ کجو کے مقام پر مٹی کا تودہ گرا ہے ۔ اور ایک مہینے سے مقامی لوگ اور اپر چترال کے مسافر اس کی صفائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ لیکن اُس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ جبکہ سڑک عنقریب بلاک ہو نے کو ہے ۔ اسی طرح کجو ،راغ اور کاری کے واٹر ٹینک میں پانی نہیں پہنچ رہا ۔ اور لوگ مشکلات کا شکار ہے ۔ اگر پبلک ہیلتھ اس مسئلے کا بروقت حل نہ نکالا ۔ تو اس کے ساتھ نمٹنا پڑے گا ۔ کیونکہ ادارے عوام کیلئے بنائے گئے ہیں ، ان کی ناقص کارکردگی کب تک عوام برداشت کرتے ہیں گے ۔ جبکہ واپڈا کا کام بھی انتہائی غیر تسلی بخش ہے ۔ انہوں چترال بازار کے اندر سولر لائٹس کی تنصیب کے ٹھیکہ دار کو متنبہ کیا ۔ کہ ایک ہفتے کے اندر اپنا کام پورا کرے ، بصورت دیگر اُن کے خلاف کاروائی کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ تحصیل ناظم نے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ تحصیل کونسل کو گیارہ کروڑ کا ترقیاتی بجٹ دیا گیا تھا ۔ مگر بعد آزان اُس میں سے پچاس فیصد کی کٹوتی کی گئی۔جبکہ پچاس فیصد میں سے صرف دو قسطیں ٹی ایم اے کو دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع کنونئیر تحصیل کونسل خان حیات اللہ خان کی قیادت میں ممبران تحصیل کونسل قسور اللہ قریشی ، شیر نذیر خان ، محمد علی شاہ اور خوش محمد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ۔ جو صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگرسے ملاقات کرکے تحصیل کونسل کیلئے گرانٹ کی فراہمی کی کوشش کرے گا ۔ انہوں نے ٹیکسیشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد دروش میں اڈے کے قیام کی یقین دھانی کی ۔ قبل ازین کنونئیر تحصیل کونسل خان حیات اللہ خان نے اجلاس کا آغاز کیا ۔ اور چترال میں حالیہ برفباری سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے بارے میں اقدامات اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی ۔ جس پر تحصیل کونسل کے ممبران عبدالحق ، قسوراللہ قریشی دروش، عبد المجید شغور ، خوش محمد گرم چشمہ ، شیر نذیر شیشی کوہ ، محمد علی شاہ کریم آباد ، ضیاء السلام یو تھ ،عبدالسلام دروش،عبد القیوم شاہ کوہ ، فریدہ سلطانہ اور روئیداد خان نے بحث میں حصہ لیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔