تازہ ترین

چترال کے لئے پی ٹی سی ایل فائبر آپٹک کا افتتاح ، صارفین سمارٹ ٹی وی کی سہولت سے بھی مستفید ہونگے۔۔جی ایم سید خلیل خان

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں پی ٹی سی ایل کی فائبر اپٹک/براڈ بینڈ کے لئے ا نتظار کی طویل اور تکلیف دہ گھڑی کا اختتام منگل کے روز اس وقت ہوا جب پشاور میں پی ٹی سی ایل ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں اس سہولت کا باقاعدہ افتتاح ہوا ۔ افتتاحی تقریب میں سابقImage may contain: 3 people, people sitting and indoor تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان کی موجودگی میں پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر نیٹ ورک اپریشن اینڈ ڈیپلائمنٹ سید خلیل خان اور سینئر منیجرنیٹ ورک اپریشن سراج افریدی نے چترال کیلئے فائبر اپٹک کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب اس سہولت کی ایکٹویشن کے ساتھ نہ صرف چترال میں انٹرنیٹ کی رفتار میں تیزی آئے گی بلکہ ڈی ایس ایل کے صارفین اب ڈیڑھ سو سے زائد ٹی۔ وی چینلز سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔Image may contain: 2 people, people sitting and indoor انہوں نے کہاکہ ڈی ایس ایل کی مطلوبہ رفتار کا فائدہ طالب علموں کو ہوگا جوکہ ان لائن معلومات کے حصول کے علاوہ کئی یونیورسٹیوں کے ساتھ ان لائن منسلک بھی ہوسکیں گے جبکہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے اب تک ممکن نہ تھا۔ انھوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی تیز ترین سہولت دروش ، آیون ، بونی اور کوغذی کے علاوہ مستوج و دیگر مقامات کے صارفین تک پہنچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان نے جنرل منیجر سید خلیل، وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل وجہیہ الدین، سینئر منیجر سراج افریدی اور پی ٹی سی ایل کے دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے صارفین پی ٹی سی ایل گزشتہ چار برسوں سے درخواستی تھے کہ انھیں فائبر آپٹک کی جدید سہولیات سے مستفید کیا جائے۔ جبکہ آج چترال کے عوام کا درینہ مسئلہ حل کردیا گیا۔ انھوں نے اس موقع پر بتایا کہ آرندو ایکس چینج میں میڈیا کی خرابی کو دور کردیا گیا ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔