تازہ ترین

چترال سکاؤٹس عوام کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے اور عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے/کرنل نظام الدین

 چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ہے کہ انکی کوشش ہے کہ عوام کیساتھ قریبی تعلق رکھیں اور عوامی مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں۔منگل کے روز اپنے دفتر میں چترال کے مقامی اخبار چترال پوسٹ اور چترال ایکسپریس کےچیف ایڈیٹرز کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مقامی اخبارات کی کارکردگی کو سراہا۔کرنل نظام الدین شاہ نے کہا کہ چترال سکاؤٹس کو اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوامی توقعات کا بھی پورا ادراک ہے اور انشاء اللہ اس سلسلے میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے عوامی مسائل کو حل کرنے اور مفاد عامہ کے سلسلے میں ملکر کام کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پرمدیران نے بعض عوامی مسائل کمانڈنٹ کے نوٹس میں لاتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ اس سلسلے میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اپنا کردار ادا کریں۔ مقامی اخبارات کے مدیران نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور قدرتی آفات کے موقع پر فوری خدمات فراہم کرنے پر چترال سکاؤٹس کے کردار کی تعریف کی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔