تازہ ترین

لوگوں کی شکایات پر فوری کاروائی یقینی بنائیں۔وگوں کی شکایات کا ازالہ یقینی ہونا چاہیئے۔وزیر اعلیٰ کی کمپلینٹ سیل چیئرمین کوہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے چیئرمین دلر وز خان کوہدایت کی ہے کہ لوگوں کی شکایات پر فوری کاروائی یقینی بنائیں ۔جن محکموں کے افسران بروقت جواب نہیں دیتے اُن کے نوٹس میں لائیں یہ ہدایات انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو رمیں شکایات سیل کے ہنگامی دورے کے دوران جاری کیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل مکرم آفریدی بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ یقینی ہونا چاہیئے ۔ شکایات سیل سسٹم کا حصہ ہے لہٰذا اس سے وابستہ لوگوں کی توقعات پوری ہونی چاہئیں ۔ وزیراعلیٰ نے اس مو قع پر عوام کی شکایات سنیں اور فوری داد رسی کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفینگ بھی دی گئی کہ کس طرح لوگوں کی شکایات اور اُن کے مسائل کا حل یقینی بنایا جا تا ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ چھوٹے مسائل کا موقع پر ہی حل نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔