تازہ ترین

جے یو آئی کے تما م کارکنا ن صد سالہ اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام صد سالہ یوم تاسیس کانفرنس امت مسلمہ کی سب سے بڑی کانفرنس ہوگی۔ جس میں 52اسلامی ممالک کے مندوبین کے علاوہ امام کعبہ بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا قیام پاکستان میں علماء کا بہت بڑا کرداررہا ہے۔ اس اجتماع میں اس حوالے سے تاریخی بیانات ہوں گے۔ اُنہوں نے چترال کے کارکنوں سے اپیل کی کہ تما م ساتھی حالات کی نزاکت کے احساس کے ساتھ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر مذکورہ صد سالہ کانفرنس کیلئے بھر پور تیاریاں کر لیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صد سالہ کانفرنس جے یو آ ئی کے آئندہ 2018ء کے انتخابات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس لئے تمام کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بنا کر عند اللہ ماجور ہوں ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔