تازہ ترین

تقرریاں اور تبادلے؛ عبدالاکرام اسسٹنٹ کمشنر چترال ، مظہر علی شاہ ڈی ایم او تعینات

 چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبائی حکومت نے مفاد عامہ کے تحت سول اداروں میں تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے مختلف اضلاع میں تعینات انتظامی و دیگر افسران کی تقررے اور تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں جسکے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چترال الطاف احمد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکشن آفیسر ریلیف عبدالاکرام کو اسسٹنٹ کمشنر چترال مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید مظہرعلی شاہ کی تقرری انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ میں بحیثیت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی گئی ہے جبکہ انکے پیش رو طارق احمد کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔