تازہ ترین

ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ کی تجویز پر چترال میں چھ مقامات پر نئی پولیس اسٹیشن اور تین نئے پولیس سرکلز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے بدھ کے روز ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ کی تجویز پر چترال میں چھ مقامات پر نئی پولیس اسٹیشن اور تین نئے پولیس سرکلز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نئے پولیس سرکلزمیں بمبوریت سرکل (ایون ، بمبوریت، رمبور ) ، موڑکھو سرکل(اویر، موڑکھو ، تورکھو) اور لو ٹ کوہ سرکل (گرم چشمہ، شوغور ، ارکاری) شامل ہیں جبکہ نئے پولیس اسٹیشنوں میں عشریت، رمبور، ارکاری، اویر، ہرچین لاسپور اور یارخون لشٹ شامل ہیں۔ چھ نئے تھانوں کی اضافے کے ساتھ چترال میں تھانہ جات کی تعداد 18اور پولیس سرکلوں کی تعداد چھ ہوگئی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔