تازہ ترین

چترال میں آئے دن کے حادثات ،اموات سے چترال کے عوام انتہائی پریشان ہیں۔۔ خطیب شاہی مسجدچترال مولانا خلیق الزمان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں آئے دن کے حادثات ،اموات سے چترال کے عوام انتہائی پریشان ہیں ۔ یہ بات شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے شاہی مسجد چترال میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بائی پاس روڈ میں تیز رفتاری سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی۔ بدقسمتی سے ہماری توجہ اس کی طرف مبذول نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنی بچوں کو تربیت دیں کہ وہ موٹر سائیکل اور گاڑی آرام سے چلائیں۔ لوگوں کے جان و مال کا خصوصی خیال رکھیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور خصوصاََ DPOچترال سے اپیل کی کہ اس امر پر خصوصی توجہ دیں تو عین ممکن ہے کہ اس سنگین مسئلے کا حل ظا ہر ہوگا۔ بغیر لائسنس موٹر اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ پر پابندی لگائیں اور قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں۔اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کے قانون شکن لوگوں کی سفارش بھی نہ کریں ۔ اس حالات سے چترال کے پر امن فضا کو یقینی طور پر نقصان ہوگی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔