تازہ ترین

گذشتہ ماہ برفباری میں جان بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کو امدادی چیک دئیے گئے

 دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) فروری کے اوائل میں ہونے والے شدید برفبار ی کے دوران شیشی کوہ میں جان بحق ہونے والے دوافراد کے لواحقین کو حکومت کی طرف سے امدادی چیک دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ مہینے شدید برفباری کے دوران شیشی کوہ کے علاقے میں دو افراد حفیظ الرحمن سکنہ کشینڈل اور ایک خاتون مریم بی بی سکنہ ٹینگل جان بحق ہوگئے تھے۔ جان بحق افراد کے لواحقین کو امدادی رقم دلوانے کے لئے شیشی کوہ سے تحصیل کونسل کے ممبر شیر نذیر کافی تگ و دو کی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی اور اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد یوسف نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے جان بحق افراد کے ورثاء کو امدادی رقوم کی ادائیگی ممکن بنائی۔ گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر دروش کے دفتر میں دو نوں افراد کے لواحقین کو فی کس تین تین لاکھ روپے امدادی چیک دئیے گئے۔ اس موقع پرممبر تحصیل کونسل منیجر شیر نذیر، ناظم وی سی تارحسین، کونسلر باسط،مصلح الدین بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیجرشی نذیر نے ڈپٹی کمشنر شہاب یوسفزئی اوراے سی دروش محمد یوسف کا شکریہ اداکیا

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔