تازہ ترین

دو اپریل تک ریشن ہائیڈرو ہاؤر اسٹیشن کی بحالی پر کام شروع نہ کرنے کی صورت میں مردم شماری کا مکمل بائیکاٹ سمیت بھرپور احتجا ج کیا جائیگا۔مظاہرین کا جلسے سے خطاب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ریشن ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کی گزشتہ تین سالوں سے مسلسل بندش اور صوبائی حکومت کی طرف سے اس کی بحالی میں لیت ولعل سے کام لینے اور عدم توجہی سے دلبرداشتہ ہوکر بجلی گھر سےImage may contain: one or more people, tree and outdoor مستفید ہونے والے 16ہزار گھرانوں نے آنے والے مردم شماری کی مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردی جبکہ دوسری طرف حکومت کو بجلی گھر کی بحالی کاکام شروع کرنے کے لئے 2۔اپریل کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تنبیہ کیا گیا کہ احتجاج کا اگلا مرحلہ پرامن نہیں اور غصے سے بپھرے ہوئے عوام کا احتجاج بدترین صورت اختیار کرسکتی ہے۔ اتوار کے روز ریشن گول کے مقام پر حاجی بلبل امان کی صدارت میں ریشن بجلی گھر کی عدم بحالی اور تین سالوں سے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقررین ویلج ناظم شہزادہ منیر،عبدالرب،جنرل سیکرٹری عبدالمراد خان اور دوسرے Image may contain: 10 people, outdoorمقررین ابولیث رامداسی، محمد اسلم، یوتھ ناظم انیس الرحمن، اعجاز احمد، شاہ عالم خان، شیر مراد خان، افسر علی شاہ، حاجی گل، شاہان گنج، سید سردار حسین شاہ، عارف اللہ، نادر جنگ ، خیر بیگ، عبدالغفار اور دوسروں نے تین سال گزرنے کے باوجود بجلی گھر کی بحالی پر کام شروع نہ ہونے کو پی ٹی آئی کے لئے شرمناک قرار دیا اور کہاکہ 4.2میگاواٹ پیدواری گنجائش کی اس بجلی گھر سے 16ہزار گھرانے روشن ہورہے تھے Image may contain: 4 people, shoes, tree, child, sky and outdoorلیکن حکومت نے اب تک نہایت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے حکمرانوں کو پانامہ لیکس کے پیچھے دوڑنے اور اسلام آباد پر چڑہائی کرنے کی بجائے اس پسماندہ تحصیل کی بجلی گھر کوبحال کرنا چاہئے تھا جوکہ تین سال قبل سلاب سے متاثر ہوا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی گھر کا 70 فیصدانفراسٹرکچر پاؤر چینل اور فوربے ٹینک اور ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ صحیح سالم حالت میں ہیںImage may contain: 5 people, outdoor اور سیلاب نے صرف پاؤر ہاؤس کو نقصان پہنچایا ہے جسے چند مہینوں میں ہی دوبارہ تعمیر کیا جاسکتا تھا لیکن پیڈو کے کرپٹ ادارے نے ذیادہ منافع کمانے کی خاطر بجلی گھر کو مکمل طور پر تباہ قرار دیتے ہوئے اس کی بحالی کے لئے اربوں روپے طلب کئے ۔ انہوں نے تمام نمائندگان،ایم این اے۔ایم پی ایزاور ضلع ناظم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بھی اس حساس ترین مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دیImage may contain: one or more people, beard and outdoor اور آپس میں اختلافات اور سیاسی مفادات کی جنگ کی وجہ سے تعمیری کاموں کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اس لئے اگر چترال کے ممبران ریشن ہائیڈیل کیلئے کچھ نہیں کرسکت تو عوام کی جدوجہد میں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ریشن بجلی علاقے کے لئے تحفے کے طورپر نہیں بلکہ بالائی چترال میں چرس اور افیون کی کاشت کے عوض تعمیر کی گئی تھی۔ ۔ مقرریں نے بجلی گھر کی بحالی کے لئے احتجاجی جلسوں کو روکنے کے لئے علاقے میں دفعہ 144لگانے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ اب کسیImage may contain: 7 people, tree and outdoor احتجاج سے ڈرنے والے نہیں اور ڈی۔آئی ۔ خان اور بنوں کی جیلوں سے خوفزدہ نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں گڈ گورننس کی رٹ لگارہی ہےImage may contain: 6 people, crowd and outdoor تو دوسری طرف سولہ ہزار گھرانوں کو تین سالوں سے دوبارہ تاریکی میں دھکیل دے کر خود بے فکری سے حکمرانی کے مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی گھر کو نقصان بھی حکومت کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے پہنچ گیا تھا کیونکہ 2013ء میں سیلاب سے بجلی گھر کے عقب میں چند بڑے بڑے سائز کے پتھر جمع ہوگئے تھےImage may contain: 7 people, people standing and outdoor لیکن مقامی لوگوں کی بار بار درخواست کے باوجود انہیں نہیں ہٹادئیے گئے اور دوسال بعد آنے والے سیلاب کا ریلہ ان پتھروں سے ٹکراکر بجلی گھر کا رخ کرلیا۔ اس موقع پر چترال سے ممبران اسمبلی کے خلاف نعرہ بازی بھی ہوئی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔