لواری ٹنل منصوبہ رواں سال مکمل ہوگا،راولپنڈی میں چترال کلچرل اینڈمیوزیکل نائٹ میں امیرمقام کا خطاب

راولپنڈی (نمائندہ چترال ایکسپریس) راولپنڈی آرٹس کونسل کی طرف سے گزشتہ رات راولپنڈی میں چترال کلچرل اینڈمیوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پرچترال سے منتخب ممبرقومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے پروگرام کی صدارت کی ۔ اسٹیچ کے فرائض چترال کے ممتاز قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے انجام دئے ۔جبکہ خاص مہمان کی حیثیت سے مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام پروگرام میں شریک ہوئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل اور مہتاب زیاب بھی اس موقع پرموجودتھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیر مقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت میں چترال کاخطہ اور چترال کے عوام تاریکیوں سے روشنیوں اور پسماندگی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں،امسال ہی 28ارب روپے کی لاگت سے لواری ٹنل کامنصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔وہ راولپنڈی آرٹس کونسل کی طرف منعقدکئے گئے چترال کلچرل اینڈمیوزیکل نائٹ کے موقع پرشرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ 108میگاواٹ بجلی پیداکرنے والا گولن گول ہائیڈروپاورپراجیکٹ کامنصوبہ بھی 2018میں مکمل ہوجائیگاجس سے چترال میں بجلی کی ضرورت پوری کی جائیگی،بمبوریت اورگرم چشمہ روڈکی منظوری دی جاچکی ہے،چکدرہ سے گلگت تک شاہراہ اقتصادی راہداری کاباقاعدہ حصہ بنادیاگیاہے جو150ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی اورملحقہ علاقوں کی بھی تقدیربدلنے کاذریعہ بن جائیگی۔ چترال کلچرل اینڈمیوزیکل نائٹ تقریب کے انعقادکوسراہتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ چترال ایک قدیم تہذیب کاخطہ ہے،اس قسم کی تقاریب کے انعقادسے نہ صرف چترال کاکلچرزندہ رہتاہے بلکہ عوام کوبھی تفریح کاماحول مہیاہوتاہے۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے چترال یونیورسٹی اورچترال میں جدیدطبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا پہلے ہی اعلان کیاہے،چترال کے عوام دیانتدار،محنتی اورمحب وطن لوگ ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن)چترال کے عوام کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے اوران کی مشکلات کوترجیحی بنیادوں حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔