تازہ ترین

21 مارچ کے موقع پر  خصوصی پیغام

چترال(نیٹ رپورٹ) سال کے بارہ مہینوں میں 21 تاریخ ہر مہینے کے تیسرے ہفتے کا آخری دن ہوتا ہے۔ لیکن مارچ کا اکیسواں تاریخ تیسرے ہفتے کا آخری دن کے ساتھ ساتھ درج ذیل دوسرے حوالوں سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

1.     کھوار بہمنی سال کا پہلا دن۔ چترالی باشندوں اور کھوار کلینڈر کے مطابق یہ کھوار کے نئے سال کا پہلا دن ہے اور اس دن کے مناسبت سے ہم چترال ایکسپریس میں اپنے تمام قارئین اور کرم فرماؤں کو نئے سال کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

2.     نسلی امتیاز کا عالمی دن۔ اس دن کے مناسبت سے بھی چترال ایکسپریس میں ہم تمام چترالیوں کو اپنے مفادات کے حصول اور بھائی چارگی کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم میں آنے کی دعوت دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چترال کی ترقی میں نسلی امتیاز کا عنصر حائل نہیں ہوگا۔

3.     عالمی شاعری کا دن۔ چترالی تہذیب کے عکاس اور ثقافت کے پیامبر تمام شعراء کو زیل کی جانب سے شاعری کا عالمی دن مبارک۔ چترال ایکسپریس چترالی اور کھو ثقافت کے فروغ کے لیے آپ کے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہےاور امید رکھتا ہے کہ آپ چترالی ثقافت کے اصلیت کو برقرار رکھنے میں اپنی تئین کوششیں جاری رکھیں گے۔

4.     نوروز کا عالمی دن۔ فارسی سال کا پہلا دن جس کی شروعات ایک تہوار کی سی جشن سے ہوتی ہے اور چترال ایکسپریس اپنے ان تمام قارئین کو نوروز کی مبارک باد پیش کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ خوشی منانا ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔

5.     عالمی سنڈروم ڈے۔ کئی علامتوں کا ایک ساتھ ظاہر ہونے والی کیفیت اور اس بیماری سے متعلق اگاہی اور شغور کے طور اس دن کو عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی طرف سے منایا جاتا ہے۔

6.     جنگلات کا عالمی دن۔ اس دن کے مناسبت ہم سب پر لازم ہے کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی روک تھام میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے اور ساتھ ہی شجر کاری کے اس مہینے میں ہر کوئی کم از کم ایک پودا لگائے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔