سی ڈی ایل ڈی کی تمام رقوم شیشی نہرپر لگائی جائے۔یوتھ کونسلرفہم اللہ فہم و نائب ناظم امیر فیاض

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)وی سی  نائب ناظم آمیر فیاض شیشی / یوتھ کونسلرفہیم اللہ فہمی شاہ نگار نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سی ڈی ایل ڈی چترال کے حالیہ پراجیکٹس ناانصافی غیر ترجیحی اور تنظیمات کے اصولوں پر نہیں ہیں اُنہوں نے سی ڈی ایل ڈی چترال کی شدید  الفاظ میں مزمت کیاور کہاکہ نہرشیشی 2نہیں بلکہ 3یوسیز کی زراعت اور پینے کے پانی کا واحد ذریعہ ہے عوام کا مطالبہ ہے کہ سی ڈی ایل ڈی تمام رقوم اس نہرپر لگائی جائے سیڑھی و کیواں و سکولوں وغیرہ کام ایس آرایس پی درویش کرتا ہے اُنہوں نے کہا کہ ھسپتال جو تمام تحصیل درویش کیلئے ضروری ہے جسےاپ نظر انداز کیا گیا ہےاُنہوں نے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی کرپشن کاگڑھ  بن چکاہے اور با اثر ملازمین فنڈ آپس میں اور اپنے رشتہ داروں میں بانٹتے ہیں لہذا یہ پراجیکٹس کینسل کرکے عوامی اور قومی مفاد میں ایسا کام کیا جائے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں ۔ اُنہوں نےایم این اے،ایم پی اے ضلع ناظم چترال خاصکر ڈپٹی کمشنر  چترال سے گزارش کی کہ کمیٹی کے اس فیصلے کو منسوخ کرکے وہ خود علاقے کا دورہ کرکے کھلے عام عوام کو جمع کرکے عوامی فیصلے کے مطابق پراجیکٹس منظور کریں۔ فارم بھر نے کا بہانہ عوام کو منظور نہیں کسی کو فارم بھرنے کی ٹرنیگ نہیں دی گئی ہے جو اداروں کی زمہ داری ہے ان سے پو چھا جائے ورنہ عوام اور زمیندار سی ڈی ایل ڈی کے خلاف سنگین قدم اٹھانےپر مجبور ہونگے 
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔