
تازہ ترین
وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک صوبائی مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر و استقامات کی دعا بھی کی۔
