ضلع ناظم چترا ل مغفرت شاہ شوغور کے مقام پرآرسی سی پل کی تعمیر سمیت کریم آباد روڈ اور چترال گرم چشمہ روڈ کی بحالی کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترا ل مغفرت شاہ نے ہفتے کے دن لوٹ کوہ تحصیل کے شوغور کے مقام پرآرسی سی پل کی تعمیر سمیت کریم آباد روڈ اور چترال گرم چشمہ روڈ کی بحالی کا افتتاح کردیا جن کی مجموعی مالیت سات کروڑ 70لاکھ روپے بنتی ہےImage may contain: 4 people, people sitting, suit and indoor جن کی منظوری وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ضلع ناظم کے درخواست پر دی تھی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دوسال پہلے سیلاب برد ہونے والے انفراسٹرکچروں کی بحالی روز بروز سنگین مسئلہ بنتا جارہا تھا کیونکہ پلوں اور سڑکوں کی عدم موجود گی میں عوام کو ناقابل بیان مشکلات کاسامنا تھا۔انہوں نے کہاکہ جب ممبران اسمبلی ڈیزاسٹر سے متاثرہ انفراسٹرکچروں کی بحالیNo automatic alt text available. کے لئے فنڈز لانے میں ناکام ہوگئے تو ان کا صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے پر وزیر اعلیٰ نے 76کروڑروپے کی منظوری دے دی جس کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان بھی شکریے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی کوششوں سے پی پی اے ایف کے تعاون سے کروڑوں روپے کی لاگت سے دس سالہ انٹیگریٹڈ پراجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں لوٹ کوہ کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام عوام کی خواہشات کے مطابق ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس علاقے میں ترقی کے حوالے سے عوام میں شعور اور اجتماعیت کا عنصر موجود ہے جوکہ خوش آئند ہے ۔ ضلع ناظم نے کہاکہ وہ یہ کام سیاست چمکانے یا سیاسی سکورنگ کے لئے نہیں بلکہ اپنا فرض منصبی سمجھتے ہوئے کررہے ہیں اور اس میں عوا م کی فلاح وبہبود اور سہولیات کی فراہمی کے علاوہ کوئی اور بات کارفرما نہیں ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پولنگ کے دن ووٹ کے کاسٹ ہونے اور نتائج آنے کے بعد تمام لوگ برابر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پہلی مرتبہ ضلع کونسل میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں کو برابر ترقیاتی فنڈز دئیے جارہے ہیں۔انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی نمائندوں کے مطالبے پر شوغور میں بی ایچ یو کے لئے اسٹاف اور ادویات کی کمی کو پورا کرنے ، برشگرام کے مقام پر نئی ڈسپنسری کے قیام کے لئے اسٹاف اور ادویات کی فراہمی اور لوٹ کوہ میں مختلف سڑکوں کیلئے دو ٹریکٹروں کی فراہمی کا اعلان کیا۔ No automatic alt text available.اس سے قبل انہوں نے شوغور پل کے مقام پر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ ضلع ناظم سے قبل لوٹ کوہ سے ممبر ضلع کونسل محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں سے آج پہلی مرتبہ لوٹ کوہ کے مقام پر کروڑوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہورہا ہے۔انہوں نے لوٹ کوہ کے عوام کسی کو بھی دوسری یا تیسری مرتبہ ازمانا نہیں چاہتے اور مغفرت شاہ جیسے متحرک شخصیت کو اپنا لیڈر تسلیم کرچکے ہیں۔ انہوں نے علاقے کی ترقی کے بہانے کروڑوں روپوں کی بندر بانٹ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔ شوغورسے ممبر ضلع کونسل عبدالقیوم اور کریم آباد سے Image may contain: one or more people and indoorممبر ضلع کونسل محمد یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شوغور میں آرسی سی پل کی تعمیر اور کریم آباد روڈ کی خصوصی مرمت دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ اب ان کے ہاتھوں پورا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوٹ کوہ کے عوام سے جو سیاسی لیڈر محبت کا اظہار کرے گا وہ ان کو کبھی نہیں بھولتے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کی ترقی کے لئے اسلام آباد میں جس اعلیٰ پیمانے پر ڈونر کانفرنس کا انعقادکیا،Image may contain: 8 people, crowd and outdoor وہ ضلع ناظم کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا ان کے سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔