تازہ ترین

ایس آر ایس پی کے انجینئرز کا مڈکلشٹ کا دورہ کرنے اور پل اور بند کا سروے کرنے پر شکریہ۔وی سی ناظم قاضی خورشید احمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعہ 24مارچ2017کو ایس آرایس پی اور پی پی اے ایف کے چیف انجینئر علی،ایس آرایس پی کے چیف انجینئرذوہیب اور سینئر ایس او امیر نواب نے چترال کے دورافتادہ علاقے مڈکلشٹ کا دورہ کیا۔اور مقامی ایل ایس او کے چیئرمین اور وی سی ناظم قاضی خورشید احمد اور ایل ایس او کے ممبران کے ہمراہ مایتو پُل ،گراونڈ کے قریب 500فٹ حفاظتی بند اور500فٹ دیوار کا سروے کیا۔چیئرمین ایل ایس او وی سی ناظم قاضی خورشید احمد نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی کے انجینئرزنے چترال کے انتہائی دور افتادہ علاقے کادورہ کرکے علاقے کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی اور تین اہم منصوبوں کا سروے کیااور اُمید کا اظہار کیا کہ عنقریب 4اور منصوبوں کا بھی سروے کرائینگے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔