تازہ ترین

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں بجلی کے نایابی کے سبب مریضوں ،ڈاکٹرزاورعوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاتھا/سرتاج احمدخان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )صدرچیمبرآف کامرس چترال کے وسابق تحصیل ناظم سرتاج احمدخان نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال پورے ضلعے کاواحدہسپتال ہے جہاں ہروقت بجلی کی نایابی کے سبب مریضوں ،ڈاکٹرزاورعوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاتھااس کمی کوپوراکرنے کے لئے انہوں نے سابقہ ادوارمیں تحصیل ناظم کی حیثیت سے ہسپتال کوچترال کی بجلی گھرکے علاوہ نیشنل گریڈکی لائن سے بجلی دینے کے لئے اقدامات کئے تھے مگرافسوس کامقام ہے کہ میری نظامت ختم ہونے کے بعدتاحال اس لائن کودرست نہیں کی گئی۔چترال ہسپتال کے مقام پر ڈبل لائن کی افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہاکہ آج کے بعد چترال ہسپتال میں مریضوں کوبجلی کمی کے سبب مشکلات سے دوچارنہیں ہوناپڑیگا۔انہوں نے کہاکہ اس ڈبل لائن کے لئے چھ سال پہلے ٹی ایم اوکے فنڈسے لائن بچھائی گئی تھی مگرکسی نے اس پر توجہ نہ دینے کے سبب عوام مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے تمام مسائل سیاسی منتخب نمائندوں سے مل کرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر شبیراحمداورچترال پریس کلب کے سینئرصحافی جہانگیرجگرنے خطاب کرتے ہوئے اُن کی کارکردگی کوسراہا۔صدرچیمبرآف کامرس چترال نے واپڈاکے لائن سپرنٹنڈنٹ جنیداوردیگراسٹاف کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پرانقلابی شاعرصلاح الدین لوٹھوروگولین بجلی کے حوالے سے کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔