تازہ ترین

مختلف بیماریوں کے بارے میں عوام میں بروقت آگہی پھیلانے ، صحت سے متعلق امور میں کمیونٹی کی شراکت کو یقینی بنانے اور مسائل کی بروقت نشاندہی کرنے سے ہیلتھ سیکٹر میں بہتری آسکتی ہے۔معراج الدین/ سجاد زرین

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال اور شمالی علاقہ جات میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کاImage may contain: 1 person, standing, suit and indoor سنٹرل ایشین ہیلتھ اسٹرینتھننگ پراجیکٹ (سی اے ایچ ایس پی ) کے پراجیکٹ منیجر معراج الدین اور سوشل آرگنائزر سجاد زرین نے کہا ہے کہ مختلف بیماریوں کے بارے میں عوام میں بروقت آگہی پھیلانے ، صحت سے متعلق امور میں کمیونٹی کی شراکت کو یقینی بنانےImage may contain: one or more people, people sitting, table and indoor اور مسائل کی بروقت نشاندہی کرنے سے ہیلتھ سیکٹر میں بہتری آسکتی ہے اور یہ کام میڈیا کے کارکن ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔ منگل کے روز مقامی ہوٹل میں مقامی میڈیا کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی اے ایچ ایس پی نے گزشتہ چار سالوں کے دوران چار مختلف شعبوں سروس ڈلیوری، پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری لانے ، کمیونٹی ہیلتھ کی ترقی اور صحت کے شعبے میں تحقیق کے ذریعے پاکستان کے شمالی علاقوں اور چترال کے علاوہ افغانستان، تاجکستان اور کرغزستانImage may contain: one or more people, people sitting, table and indoor میں بھی ہیلتھ سیکٹر میں بہتری کے لئے ٹھوس اور مغنی خیز اقدامات کرلی ہے جن کے نتائج بھی برامد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ میں حاملہ خواتین ، نومولود بچوں اور پانچ سالوں سے کم عمر کے بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان نے 1960کی دہائی میں چترال کے شمالی علاقوں میں کام کا آغاز کیا تھا Image may contain: 2 people, people standingاور موجودہ پراجیکٹ اس کے مختلف نمایاں کامیابیوں میں سے ایک ہے جس کی فنڈنگ کینیڈا کے آغا خان فاونڈیشن اور ڈیپارٹمنٹ آف فارن افیئرز ، ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض رومی نے میڈیکل جرنلزم کے بارے میں پریزنٹیشن دیتے ہوئے صحافیوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی میں آگہی پھیلانے ، Image may contain: 1 person, sitting, table and indoorحکمرانوں کو عوام دوست صحت پالیسی مرتب کرنے ، کمیونٹی کی شراکت کو یقینی بنانے اور غربت میں کمی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے میڈیا کا ایک واضح اور مرکزی کردار ہے جسے انہیں ادا کرنا ہے ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔