ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کا وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات،چترال ضلعے کو درپیش مسائل سے وزیراعلیٰ کوآگاہ کیا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعرات کے دن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کرکے چترال ضلعے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور سیلاب زدہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت کی طرف جاری کردہ 76ملین روپے کی خطیر فنڈز کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا جن پر کام کا ضلع ناظم نے گزشتہ دنوں افتتاح کیا تھا۔ پشاور سے ٹیلی فون پر مقامی میڈیا کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے ریشن کی ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سمیت سیلاب سے متاثرہ مزید انفراسٹرکچروں کی بحالی کی بھی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو اس عمل میں شریک اور شامل رکھا جائے گا جوکہ اس سسٹم کا حصہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ بلدیاتی نظام کے لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اس حکومت کا ایک کارنامہ ہے اور صوبائی حکو مت کسی سرکاری افسر کی طرف سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی حکم عدولی اور سستی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ ضلع ناظم کی طرف سے چترال کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ چترال کا تین روزہ دورے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان، امیرجماعت اسلامی مولانا جمشید احمد، موڑکھو سے رکن ضلع کونسل اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا جاوید حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔