تازہ ترین

جشن قاقلشٹ 20 اپریل 2017کومنعقد کرنے کا اعلان جشن چار دن جاری رہے گا۔

بونی ( جمشید احمد) جشن قاقلشٹ 2017کومنانے کے سلسلے میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت نگران چیرمن جشن قاقلشٹ کمیٹی فخروالدین تحصیل نائب ناظم سب ڈویژن مستوج تحصیل کونسل آفس بونی میں منعقد ہوا جس میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے تمام ممبران نے شر کت کی اجلاس میں جشن کو شایان شان انداز میں منانے کاعزم کیا گیا جس کے لیے ایک نگران کابینہ تشکیل دی گئی کابینہ کے اراکین میں پرنس سلطان الملک سرپرست اعلیٰ ،فخرو الدین تحصیل نائب ناظم سب ڈویژن مستوج چیر من ، سعید ولی وائس چیرمن ، مستنصر الد ین جنرل سکرٹری ، بشیر اللہ جائنٹ سکرٹری ، جمشید آحمدانفار میشن سکرٹری، اشتیاق آحمدفنانس سکرٹری مقرر ہوئے اس طرح کھیل کنونرز میں جمیل آحمد لال پولو، پرویز لا ل فٹ بال ، ممتاز ولی ولی بال ، عبدا للہ جان دوڑ، شفیع احمد رسہ کشی ،فرید الدین نشانہ بازی محی الدین لوکل ہاکی ، ظہیر الدین بابر پراگلائیڈنگ اینڈلاجسٹک ، ، محمد علی شاہ، خصوصی افراد مقابلہ،زاکرذخمی اور علاوہ الدین عرفی ثقافتی شو کے ذمہ دار مقرر ہوئے اور جشن کو 20 اپریل 2017سے شروع کر نے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ۔ جشن میں روایتی کھیل کھیلے جائینگے جن میں پولو، رسہ کشی،پھستوک نوھتیک،روایتی بندوق (سیاح کمان )سے نشانہ بازی، ثقافتی شو، محفل مشاغیرہ لوکل ہاکی وغیرہ،اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے جدیدکھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں فٹ بال ،ولی بال ،کر کٹ ،دوڑ، پیراگلائیڈنگ، لاجسٹک وغیرہ شامل ہیں اور فائنل 23 اپریل کو ہوگا

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى