تازہ ترین

معروف محقق ماہر لسانیات اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری یونیورسٹی آف چترال کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) خیبر پختوںخوا حکومت نے پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کو یونیورسٹی آف چترال کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے، ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کا تعلق چترال سے ہے وہ گزشتہ سترہ برس سے پشاور یونیورسٹی میں تعینات ہیں ،Image may contain: 1 person, standing and indoor وہ طویل انتظامی تجربہ رکھتے ہیں ، وہ پشاور یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر،ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات،چیف پراکٹر، ڈائریکٹر بیورو آف سٹیٹیسٹیک،اور پانچ برس تک اسی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ رہے ہیں ،وہ کئی پراجیکٹس کے ڈائریکٹر بھی رہے حال ہی میں ان کی پلاننگ اور ڈائریکٹری میں انسٹی ٹیوٹ اف پیس اینڈ کنفلیکٹ سٹڈیز مکمل ہوئی ہے ۔انہیں پشاور یونیورسٹی میں سخت اور نڈر ایڈمنسٹریٹر کے طور پر جانا جاتا ہے ۔وہ غیر سیاسی اور مکمل پروفیشنل اپرووچ کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے یونیورسٹی سٹرٹیجیگ پلاننگ میں امریکہ کی جارجیہ سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے چار پوسٹ ڈاکٹریٹ ٹریننگ حاصل کی ہیں ،ان کی تعیناتی ان کے اسی تجربہ اورقابلیت کی بنیاد پر کی گئی ہے ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت چترال میں یونیورسٹی کے اپنے وعدہ کو پورا کررہی ہے اور پی ڈی کی تعیناتی سے چترال یونیورسٹی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگیا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری چترال کے فرزند ہیں ان کی قیادت میں یقنیناً چترال یونیورسٹی مقررہ وقت میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔

 

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔