تازہ ترین

چترال کی سیاسی و سماجی شخصیت امیر اللہ خان یفتالی نے 2018 کے انتخابات میں اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر اُمیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کی سیاسی و سماجی شخصیت امیر اللہ خان یفتالی نے 2018 کے انتخابات میں اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر اُمیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے متحد ہ یوفت یونین کے ارگنا ئز ر ، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر اور شہزادہ محی الدین کے دست راست کی حیثیت سے 40 سالوں تک عوام کی خدمت اور ترجمانی کا فریضہ انجا م دیا ہے قوم کٹو رے ، رضا خیل ، محمد بیگے، خوش احمد ے ، سنگلے اور بابا ایوب کی تمام اولاد کے لئے میں نے سیاسی محاذ پر کام کیا ہے اب یہ ان اقوام کی باری ہے کہ میری 40 سالہ خدمات کے صلے میں مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں ۔ اسلام بھی ہمیں احسان کے بدلے احسان کا سبق دیتا ہے اخباری بیان میں امیر اللہ خان یفتالی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے عوام کی حقیقی قیادت سامنے آئے گی تو چترال کا دوسرا ضلع بحال ہوگا اور سی پیک کے فوائد سے عوام کے لئے خوشحالی کا نیا دور آئے گا ۔اُنہوں نے اُمیدظاہر کی ہے کہ یوفت اور دیگر اقوام انہیں باری اکثریت سے کا میاب کرائیں گے ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔