تازہ ترین

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے اعلان کے مطابق جون 2017کو گولین گول پاؤر ہاؤس سے 30میگاواٹ بجلی چترال کو دی جائیگی نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے Image may contain: cloud, sky and outdoorایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے وعدے کے مطابق اس سال جون تک گولین گول ہائیڈرو پراجیکٹ سے30میگاواٹ بجلی چترال کو دی جائیگی۔Image may contain: mountain, sky, tree, outdoor and natureاس سلسلے میں ٹرانسمیشن لائن بچھانے پر کام زور وشور سے جاری ہے۔ جوٹی لشٹ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے ٹرانسمیشن لائن بچھا کر جغور تک مکمل کیا گیا ہےImage may contain: cloud, sky, mountain, outdoor and nature اور گولین تک لائن بچھانے کا کام آئیندہ ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اس کے بعد پاؤر ہاؤس کا ایک یونٹ چالو کرکے چتراُل کے سو دیہات کو بجلی کی فراہمی شروع ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ اس سال لواری ٹنل کا بھی افتتاح کیا جائیگا۔اس مقصد کے لئے Image may contain: mountain, sky, cloud, outdoor and natureوزیراعظم میاں محمد نواز شریف جون کے مہینے میں چترال کا دورہ کرینگے اور وعدے کے مطابق چترال کو بجلی کی فراہمی بھی اور لواری ٹنل کو عام ٹریفک کے لئے کھولنے کا افتتاح کرینگے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔