تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاپارہ چناردھماکے کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پارہ چنار بازار میں کار بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور اس سانحہ میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پارہ چنار سے پشاور پہنچائے گئے شدید زخمیوں کے علاج کیلئے میڈیکل ٹیمیں تشکیل دینے اور اُن کے لواحقین کی سہولیات پر توجہ دینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردی کابد ترین واقعہ ہے معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اگرچہ پاک فوج کی موثر کاروائی کی بدولت دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم وقت آگیا ہے کہ وفاق دہشتگردی کا باعث بننے والے تمام محرکات کا ازسرنو جائزہ لے اور اس ضمن میں حقیقت پسندانہ اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور تخریب کاری ودہشت گردی میں ملوث ملک وقوم دشمن عناصر کو شکست فاش ملے گی وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کی جانب سے اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔