تازہ ترین

وزیراعلیٰ ہاؤس میں چین کی سائنو ہائیڈرو کارپوریشن سے 610 میگاواٹ بجلی کے دو منصوبوں کی تعمیر سے متعلق مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی تقریب

پشاور (چترال ایکسپریس)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ33 ارب روپے کی لاگت سے پشاور ریپیڈ بس ٹرانزٹ صوبے کا شاہکار منصوبہ ثابت ہو گا جو پورے پشاورشہر کا احاطہ کرکے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات کا باعث بنے گاImage may contain: 12 peopleاور ٹریفک کا کل وقتی حل ہو گا ۔صوبائی حکومت ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اپنے دور حکومت میں 4747 میگاواٹ پن بجلی گھروں کے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کردے گی ۔ہم صوبہ بھر میں سترہ صنعتی بستیوں کے قیام کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں جن میں سے تین صنعتی بستیوں ڈیرہ اسماعیل خان، حطار اور موٹروے پر کا م شروع کر رہے ہیں۔مرکز پن بجلی کے علاوہ تیل و گیس کی اضافی پیداوار میں ہمیں اپنا آئینی حق دے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں چین کی سائنو ہائیڈرو کارپوریشن سے 610 میگاواٹ بجلی کے دو منصوبوں کی تعمیر سے متعلق مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی تقریب کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے ۔Image may contain: 2 people, text چینی حکام کے علاوہ صوبائی وزیر توانائی محمد عاطف خان اور سیکرٹری انرجی انجینئر محمد نعیم خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پرویز خٹک نے کہاکہ صوبائی حکومت نے توانائی کی قومی سطح پر بڑھتی ہوئی ضروریات اور مسلسل لوڈشیڈنگ کے پیش نظر پن بجلی گھروں اور توانائی منصوبوں کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھا ہے گزشتہ چار سالوں کے دوران مختلف پن بجلی کی سکیموں کو قابل عمل بنایا۔ ہم اپنے دور حکومت کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار میگاواٹ سے زائد پن بجلی منصوبوں پر عملی طور پر کام شروع کردیں گے جبکہ 105میگاواٹ بجلی کی پیداوار بھی شروع ہو چکی ہے حالانکہ ماضی میں پچھلی کئی دہائیوں کی کوششوں کے باوجود صرف 56 میگاوا ٹ پر صرف کام شروع کیا تھا ۔پن بجلی توانائی کا سستا ترین ذریعہ ہے اور خیبرپختونخوا میں اس کی وسیع گنجائش موجود ہے مگر صوبائی حکومت کی شروع دن سے سفارشات اور درخواستوں کے باوجود وفاق نے خیبرپختونخوا کے عوام سے روایتی بدنیتی کامظاہرہ کرتے ہوئے یہاں پن بجلی گھروں کی تعمیر سے گریز کیا جبکہ پنجاب میں کوئلے اور دیگر مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر غریب قوم کا سرمایہ لٹایا گیا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ خیبر پختونخوا میں صوبے کی ضروریات سے کئی گنا زیادہ بجلی پیدا ہوتی ہے مگر لوڈ شیڈنگ کا شکار بھی یہاں کے عوام ہیں جو سراسر ظلم ہے وفاق بجلی چوروں کو پکڑے ، ہم پولیس سمیت انتظامی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ ہمارے اقدامات کی بدولت نہ صرف عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکار ا مل جائے گا بلکہ یہاں کی نو مولود صنعتوں کو سستی اور بلا تعطل بجلی کا ہمہ گیر پروگرام بھی بنایا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں 12 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری سے چار ہزار میگاواٹ کے پن بجلی منصوبوں میں صوبائی حکومت کے وسائل سے شروع کردہ 214 میگاواٹ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے تین سو میگاواٹ، عالمی بینک کے تعاون سے 179 میگاواٹ اور مقامی کمیونٹی کی معاونت سے 90 میگاواٹ کے چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر شامل ہے ۔اسی طرح نجی شعبے میں گزشتہ سال 668 میگاواٹ جبکہ رواں سال 87 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل بھی جلد متوقع ہے ۔فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے توسط سے 506 میگاواٹ اور سی پیک کے تحت 1978 میگاواٹ پن بجلی منصوبے بھی صوبائی پلان کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں مجموعی طور پر 4747 میگاواٹ پن بجلی گھروں پرموجودہ صوبائی حکومت کے دور میں عمل درآمدشروع ہو جائے گا جو صوبے کی تاریخ میں ریکارڈ پیش رفت ہے اور ان کے ثمرات سے ہماری آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ حکومت چین کی دعوت پر عنقریب چین کا دورہ کرنے کے علاوہ بیجنگ روڈ شو میں بھی شریک ہوں گے جس میں مارکیٹ کئے جانے والے منصوبوں میں توانائی کا شعبہ سرفہرست ہے تاہم ا

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى