تازہ ترین

مروئے پائیں میں صوبائی حکومت کے پیڈو پراجیکٹ کے تحت پایہ تکمیل کو پہنچنے والی 50کلوواٹ کی ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ قائد تحریک عمران خان کی وژن کے مطابق صوبے کے عوام کو اب ہائیڈل جنریشن سے سستی بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہےImage may contain: 5 people, people standing جس سے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے اور خوشحالی لانے کا باعث ہوگا جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے کے دعویدارو ں کے دعووں کی قلعی بھی عوام کے سامنے کھل گئی اور اسی بنیاد پر اگلے سال عام انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔ ہفتے کے روز چترال بونی روڈ پر واقع چترال کے تاریخی گاؤں مروئے پائیں میں صوبائی حکومت کے پیڈو پراجیکٹ کے تحت پایہ تکمیل کو پہنچنے والی 50کلوواٹ کی ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں پن بجلی کی پیدواری گنجائش سے بھر پور استفادہ کرنے ملک کی تاریخ میں سب سے پہلی بار سنجیدگی ، مکمل منصوبہ بندی اور خلوص نیت سے کام ہورہا ہے جوکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں جنگلات کے تحفظ کے لئے پن بجلی گھر وں کو ترقی دینا اور گاؤں گاؤں دستیاب قدرت کی اس عظیم نعمت سے فائد ہ اٹھانا ضروری ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ اس کام میں کمیونٹی اپنا کردار انتہائی خوش اسلوبی اور مستعدی سے نبھارہی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبداللطیف نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اس کی انقلابی اور ہمہ گیر پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں تاریخی قرار دے دیا۔ اس موقع پر اے کے آر ایس پی کے پیڈ و پراجیکٹ کے ڈائرکٹر انجینئر درجات خان اور ڈپٹی ڈائٹرکٹر انجینئر ضیاء اللہ خان کے علاوہ کوہ سے تحصیل کونسل کے ممبر عبدالقیوم شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے علاقے میں بجلی کی فراہمی اور مروئے میں صوبائی حکومت کے پراجیکٹ کے تحت بجلی گھر کی اہمیت اورا س کی بعض تکنیکی پہلوؤں پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایاکہ مروئے بجلی گھر سے 100گھرانوں ، تین سکولوں، 21دکانوں اور تین مساجد کو بجلی فراہم ہوگی۔ بعدازاں ایم پی اے فوزیہ نے پارٹی کی ضلعی صدر عبداللطیف کے ہمراہ کوجو گاؤں میں بھی 15کلو واٹ بجلی گھر کا افتتاح کیا.جس سے 30گھرانوں کو بجلی فراہم ہوگی۔ اس موقع پر کوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی ) کے چیر مین عبدالغفار بھی موجود تھے جن کی کوششوں کو بجلی گھر کی منظور ی سے لے کر تعمیر اور چالوکرنے کرنے تک کے عمل میں سراہا گیا۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔