تازہ ترینخیبر پختونخوا

خیبر پختونخواہ بدلا، سارا پاکستان بدلیں گے، عمران خان

چترال ایکسپریس)خیبر پختونخواہ بدلا، سارا پاکستان بدلیں گے، عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انھیں پانامہ فیصلے کا انتظار ہے، خیبر پختونخواہ بدلا، سارا پاکستان بدلیں گے۔تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ کرپشن منی لانڈرنگ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،کرپشن کے خلاف سب اکٹھے ہو جائیں، سب جماعتیں صوبوں تک محدود ہیں ،تحریک انصاف پورے پاکستان کی جماعت ہے ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چند سال پہلےعوام کرپشن کا مسئلہ نہیں سجھتے تھے،آج عوام کو سمجھ آ چکی ہے ۔ اقتدار میں آ کر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا،فیکٹریاں بنانا،کمیشن کمانا اور بینکوں سے قرضے معاف کرانا کرپشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نے پانچ ارب اور ڈاکٹر عاصم پر چار سو ساٹھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے ۔ شرجیل میمن ایسے وطن واپس آیا جیسے کوئی چیمپئن ہو ،ہم سب کو کرپشن کے خلاف اکٹھا ہونا ہو گا ۔عمران خان نے کہا کہ قرض لینے والی قوم غلام بن جاتی ہے ۔ منی لانڈرنگ نے ملک کو مقروض کیا ۔ پاناما کیس کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کیس ہے ۔ کرپٹ حکمرانوں کو شکست دینا ہو گی ۔ وزیراعظم کو نیوٹرل ایمپائر کے ساتھ میچ کھیلنا نہیں آتا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملک کے مسائل حل کرے گی،پختونخواہ میں تبدیلی آ چکی ہے، صوبے میں پولیس نظام کو ٹھیک کیا اور سیاسی مداخلت ختم کی،خیبر پختونخواہ میں سزا اور جزا کا قانون ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔