تازہ ترین

چترال سے تعلق رکھنے والے تیس ہزار کارکنان ، متعلقین اور فرزندان توحید جمعیت کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کریں گے۔جے یو آئی قائدین کا پریس کانفرنس

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت العلماء اسلام چترال کے قائدین نے کہا ہے ۔ کہ چترال سے تعلق رکھنے والے تیس ہزار کارکنان ، Image may contain: 5 people, people sitting and beardمتعلقین اور فرزندان توحید جمعیت کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کریں گے ۔ اور اس اجتماع کے چترال کے سیاسی حالات پر بھی انتہائی مثبت اثرات پڑیں گے ۔ پیر کے روز امیر جمعیت العلماء اسلام مولانا عبد الرحمن قریشی نے دیگر قائدین سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن ، قاری وزیر احمد نائب امیر ، مولانا محمودالحسن ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس،سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد وغیرہ کی معیت میںImage may contain: 2 people, people sitting and indoor چترال پریس کلب میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ جمعیت العلماء اسلام اپنی تحریکی اور نظریاتی سفر کے ایک سو سال پورا کر رہی ہے ۔ Image may contain: 6 people, people sittingاور اسی عنوان سے نوشہرہ کے مقام اضا خیل میں 7سے9اپریل تک ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کررہی ہے ۔ جس میں 52 اسلامی ممالک سے سفراء اور خصوصاً امام کعبہ عبدالرحمن السدیس شرکت کر یں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال سے سالاروں کا قافلہ پہلے ہی پہنچ چکا ہے ۔ Image may contain: 7 people, people sitting, table and indoorجبکہ بڑا قافلہ 6اپریل کی صبح چترال سے روانہ ہو گا ۔ انہوں نے اہلیان چترال سے اس پُر وقار عالمی اجتماع میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ۔ سابق ایم اے مولانا عبدالرحمن نے کہا ۔ Image may contain: 3 people, people sittingکہ اس اجتماع سے جہاں مذہبی اثرات پھیلیں گے ۔ وہاں اس کے سیاسی اثرات سے بھی پورے ملک خصوصاً چترال پر پڑیں گے ۔ کیونکہ جمعیت ایک سیاسی جماعت ہے ۔ امیر جمعیت مولانا عبدالرحمن قریشی نے کہا ۔ Image may contain: 4 people, people sitting and indoorکہ چترال کے مختلف مقامات پر اجتماع کے حوالے سے کنونشن منعقد کئے گئے ہیں ۔ اور لوگوں کے جم غفیر نے اجتماع میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ جس کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔