تازہ ترین

پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کے طرف سے چترال کے دور دراز علاقوں کے پرائمری اور مڈل سکولوں کے طلبا وطالبات میں ہفتے میں پانج روز اُبلے انڈے تقسیم کرنے کا آغاز

چترال(نمائند ہ چترال ایکسپریس)پاکستان آرمی کی طرف سے طلباء اور طالبات کیلئے صحت مند اور بہتر نشونما کیلئے ایک نیاقدم۔ Image may contain: 5 people, people sitting, outdoor and foodچترال ایک پسماندہ علاقہ ہے جس کے 85فیصد سے زیادہ لوگ غربت کے لکیر کے نیچے زندگی گذار رہے ہیں ۔اس لئے ان کے بچوں کی نشونما بُری طرح متاثر ہورہی ہے۔بچوں کے نشو نما کے حوالے سے جی او سی ملاکنڈآرمی ڈویژن علی آمر اعوان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان آرمی اورImage may contain: 3 people, people sitting, tree, table and outdoor چترال سکاؤٹس کی طرف سے چترال کے دوردراز اور انتہائی پسماندہ علاقے جہاں پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے بٹالین ونگ ہیڈ کوارٹر ز،کمپنی ہیڈ کوارٹر اور پوسٹوں کے نزدیک پرائمری اور مڈل سکول کے3000سے زائد طلباء اور طالبات میں روزانہ کی بنیاد پر ہفتے میںImage may contain: one or more people, tree, shoes and outdoor پانج روز اُبلے ہوئے انڈے بچوں کی صحت مند اور بہتر نشونما کیلئے تقسیم کررہے ہیں جن پر پاکستان کی طرف سے 4.5ملین کی خطیر رقم ہر سال خرچ ہوگی۔ ان علاقوں میں بروغل،کشمنجہ،یارخون لشٹ ،دوبارگار،بریپ،پاؤر،مستوج،ارندو،دامیل نثار،کمسئی،لنگوربٹ،ارسون،گہریت،میرکھنی,بمبوریت،رومبور،بریر،جنجریت کوہ،شاہ سلیم،بگوشٹ،گرم چشمہ اور ان کے علاوہ دوسرے سکولز جو چترال سکاؤٹس اور پاکستان آرمی کے پوسٹوں کے نزدیک موجود ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔