۔ اضا خیل پشاور میں ۷ تا ۹ اپریل ۲۰۱۷ بین الاقوامی کانفرنس کے شیڈول کو بحمد اللہ تعالی حتمی ترتیب دیدی گئی ہےمولانا خلیق الزمان۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)خلیق الزمان خطیب شاھی مسجد چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ جمعيت علماء اسلام پاکستان کے زیر انتظام صد سالہ تاسیس پر اضا خیل پشاور میں ۷ تا ۹ اپریل ۲۰۱۷ بین الاقوامی کانفرنس کے شیڈول کو بحمد اللہ تعالی حتمی ترتیب دیدی گئی ہےجس میں دنیا بھر کے پچیس سے زائد ممالک سے آنے والے وفود کے پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کے اکرام اور قیام وطعام کی ترتیبات کیلئے متعلقہ ٹیموں نے اپنا کام شروع کردیا ہےجمعیت علماء اسلام کے جملہ ذمے داران اس سلسلے میں خادم الحرمین الشریفین الملک سلمان بن عبد العزیز کے بہت مشکور ہیں کہ جنہوں نے اس بین الاقوامی کانفرنس میں اپنی نمائیندگی کیلئے وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبد العزیز آل الشیخ اور امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کا انتخاب فرمایا ہےہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دنیا بھر کے جملہ مہمانان گرامی قدر کو اور خاص طور پر سعودی عرب کے اس اعلی سطحی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں\واضح رہے کہ امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب ۷ اپریل کا خطبہ جمعۃ المبارک اضاخیل میں ارشاد فرمائیں گے إن شاء اللہ تعالیامام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب گذشتہ ۱۵ سالوں سے مسجد حرام مکہ مکرمہ کے امام و خطیب ہیں اور آپ مکہ مکرمہ کی ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہیں اور آپ قراءات عشرہ کے ممتاز قاری ہونے کے ساتھ دینی وعصری علوم کی تکمیل میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیںتمام پاکستانیوں سے بھر پور شرکت کی درخواست ہے اور دعاؤں کی بھی التماس ہے کہ اللہ کریم اس مبارک عالمی اجتماع کو اسلام کی نشأۃ ثانیہ، عالم اسلام کے متحد ہونے کا اور امت مسلمہ کے حقیقی روشن مستقبل کا سبب بنائے، آمی

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔