تازہ ترین

شہید بھٹو اقوام عالم اور مسلم امہ کے رہنما تھے جن کو شہید کرنے سے عالم اسلام کو زبردست دھچکا لگا۔ایم پی اے سلیم خان۔

چترال(جہانگیر جگر سے) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر ایم پی اے سلیم خان نے کہا ہےImage may contain: 11 people, people sitting, crowd and outdoor شہید بھٹو اقوام عالم اور مسلم امہ کے رہنما تھے جن کو شہید کرنے سے عالم اسلام کو زبردست دھچکا لگا وہ شہید بھٹو کے 38 ویں برسی کے موقع پر ایک مقامی ہوٹل میں پارٹی کے اراکین سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت 73 کا متفقہ آئین اسلامی سربراہ کانفرنس جیسے کارہائے نمایاں انجام دیئے کہ انہیں رہتی دنیا تک لوگ یاد کریں گے چترال کیلئے لواری ٹنل،بجلی،اور آمدورفت سمیت تمام جمہوری حقوق دے دئیے جو پہلے عوام کو کبھی حاصل نہ تھے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ضلع چترال کا صدر،حکیم خان کو جنرل سیکریٹری اور قاضی فیصل کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے باقی تنظیمیں وہ کارکنوں کے مشورے سے تشکیل دیں گے وہ ناراض کارکنوں کو منانے کی بھر پور کوشش کریں گے اور پارٹی کو متحد کریں گے یاد رہے کہ دروش سے کارکنوں نے جلوس کی شکل انہیں چترال شہر لایا برسی کے اجتماع سے شریف حسین،حکیم ایڈوکیٹ،قاضی فیصل،عالمزیب ایڈوکیٹ ،جاوید اختر وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔